ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیر اعظم نے 3 رکنی کمیٹی بنا دی

پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیر اعظم نے 3 رکنی کمیٹی بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ۔ 

وفاقی حکومت کی جانب سے پورٹ قاسم اٹھارٹی کی زمین اونے پونے دام فروخت کرنے کا نوٹس لیا گیا، جس کے بعد قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

چیئرمین وزیر اعظم انسپکشن کمیشن، آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کمیٹی کا حصہ ہیں، وزیر اعظم کی جانب سے کمیٹی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کیلیے دی گئی، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔

کمیٹی لیز منسوخی کے خلاف حکم امتناع ختم کرنے کیلیے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قانونی حکمت عملی کا جائزہ لے گی، اتھارٹی بورڈ کی طرف سے مدعی سے عدالت آؤٹ آف کورٹ تصفیہ کے عوامل کی تحقیقات ہوں گی، کمیٹی تصفیہ سمیت دیگر تمام قانونی آرا کا بھی جائزہ لے گی۔