ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول سربراہان پر بڑی پابندی لگا دی گئی

school education department,Non teaching staff
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکولوں میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کے عوض نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتیوں کا معاملہ،سکول ایجوکیشن نے درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی پر پابندی عائد کردی۔
لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پیسے لے کر نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتیوں کا انکشاف، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس لیتے ہوئے درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی پر پابندی عائد کردی۔

پابندی کے بعد سکول سربراہان اپنی مرضی سے نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی نہیں کرسکیں گے۔بھرتیوں کیلئے باقاعدہ محکمہ سے منظوری لینا ہوگی،آئندہ اخبار میں اشہتار دینے کے بعد بھرتی کیجاسکے گی۔قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی پر بھرتی پر سکول ہیڈز کیخلاف کاروائی ہوگی۔