منگنی کے بعدشاہین آفریدی نئی مشکل میں پھنس گئے

منگنی کے بعدشاہین آفریدی نئی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نسبت طے پانے کے بعد منائے جانے والے جشن کے باعث شاہین آفریدی کے بھائی مشکل میں پھنس گئے۔

تفصیلا ت کے مطا بق شاہین شاہ آفریدی کے بھائیوں اور کزنز کی جانب سے منگنی کی خوشی میں لنڈی کوتل میں بھرپور ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق شاہین آفریدی کے بھائی کا کہنا ہے کہ خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کوئی جرم نہیں ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی ہوسکتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer