ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار کے پاس کتنے وزیر ،ایک وزیر کا ماہانہ خرچ کتنا ،جانئے

 عثمان بزدار کے پاس کتنے وزیر ،ایک وزیر کا ماہانہ خرچ کتنا ،جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) عثمان بزدار کابینہ سازی میں شہباز شریف پر بازی لے گئے۔ن لیگ کے دور حکومت میں شہباز شریف کے پاس چونتیس وزیر ہوتے تھے جبکہ عثمان بزدار کے پاس 36 وزیر پانچ ایڈوائزر اور پانچ سپیشل اسسٹنٹ ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کابینہ سازی میں شہباز شریف پر بازی لے گئے ہیں۔    عثمان بزدار کے پاس 36 وزیر پانچ ایڈوائزر اور پانچ سپیشل اسسٹنٹ ہیں۔ واضح رہے کہ ایک وزیر اس کے دفتر اور سٹاف پر اوسطا ماہانہ پندرہ سے بیس لاکھ حکومت کا خرچ آتا ہے حالانکہ پاکستان پہلے ہی معاشی زبوں حالی کا شکار ہے لیکن عثمان بزدار نے شہباز شریف سے وزیروں کی تعداد بڑھا دی ہے۔
شہباز شریف کے پاس پہلے دو سال میں بیس وزیروں کے ساتھ حکومت کرتے رہے ہیں۔ شہباز شریف کے پاس آخری سالوں میں چوتیس وزیر تھے۔ عثمان بزدار کے پاس 36 وزیر پانچ ایڈوائزر اور پانچ سپیشل اسسٹنٹ ہیں