( رضوان نقوی ) ایف بی آر نے شہر کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کا آڈٹ شروع کر دیا، میو ہسپتال، جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق میو ہسپتال، جنرل ہسپتال اور پی آئی سی کا آڈٹ شروع کرکے ریکارڈ طلب کرلیا گیاہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ہسپتالوں کی انتظامیہ سے سال 2016، 2017 اور سال 2018 کے دوران مختلف نوعیت کی خریداریوں کیلئے کنٹریکٹرز کو کی گئی ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے تین سالوں کے دوران ادویات، سٹیشنری، فرنیچر اور مشینری کی خریداری کا ریکارڈ طلب کیا ہے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔