سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب ، وفاقی وزیر داخلہ اور صدر مملکت نے بلوچستان میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف کی بلوچستان کےضلع بسیمہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہارِ تشکر کیا ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کا 14 دہشت گردہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعلی مریم نواز نے بہادری سےمقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے لانس حوالدار محمد عباس کو خراج عقیدت پیش کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہید محمد عباس کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع بسیمہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 14 خوارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے ۔ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے نال، ضلع بسیمہ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ صدر مملکت نے کہا بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانا ریاستی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی عزم کا مظہر ہے۔بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز کی جرات اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لانس حوالدار محمد عباس کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی