سٹی 42: اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں نوجوان لڑکی کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار کی ون ویلنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کے لڑکی کے ہمراہ خطرناک کرتب کرتا رہا ۔ موٹر سائیکل سوار نوجوان نے موٹرسائیکل پر لڑکی کے ہمراہ ون ویلنگ کی۔
ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،خاتون کو بھی موٹر سائیکل سامنے حصے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس نوجوان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے ۔