ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر اور روہڑی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، ہوجمالو ٹرین جلد چلنے کو تیار

سکھر اور روہڑی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، ہوجمالو ٹرین جلد چلنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سکھر اور روہڑی کے شہریوں کیلیے خوشخبری ہے کیونکہ اب وہ ہوجمالو ٹرین کے ذریعے تاریخی لینس ڈاؤن برج کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ہوجمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیاب رہا جبکہ اس کا باقاعدہ آغاز جلد متوقع ہے۔ چیئرمین کمیل حیدر شاہ اور ریلوے حکام نے ٹرائل رن کا جائزہ لیا۔

اس کے چلنے سے سکھر اور روہڑی کے درمیان تاریخی و ثقافتی سفر کی نئی شروعات ہوگی۔ شہریوں میں اس کے آغاز پر جوش و خروش اور افتتاح کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

تاریخ، ثقافت اور خوبصورتی کا امتزاج ہوجمالو ٹرین جلد عوام کیلیے دستیاب ہوگی، سکھر کی سیاحت کو فروغ دینے کیلیے یہ اہم اقداماٹھایا گیا ہے۔

دریائے سندھ اور لینس ڈاؤن برج کے دلکش مناظر اب ریل کے سفر میں شامل ہوں گے۔

Ansa Awais

Content Writer