این سی او سی اجلاس،ہفتہ وار 2 روزہ پابندی ایک دن تک محدود کرنے کا فیصلہ

NCOC meeting
کیپشن: NCOC meeting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی اجلاس,ایس او پیز پرعملدرآمد اورویکسی نیشن کےعمل کاتفصیلی جائزہ لیاگیا  جبکہ ہفتہ وار 2 روزہ پابندی ایک دن تک محدود کرنے کا فیصلہ ۔

 تفصیلات کے مطابق این سی او سی اجلاس میں ماس ویکسی نیشن کےحوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن مہم کو تین حکمت عملی کے تحت مکمل  کیا جائے گا، تمام شہریوں کی جانب سے رزاکارانہ  طور پر ویکسی نیشن ، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں بطور فریضہ ویکسی نیشن کی حکمت عملی  شامل ہے، این سی او سی کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کے لیے 30 جون تک ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے،این سی او سی کا ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف مراعات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، 11 جون سے تمام ویکسی نیشن سنٹرز 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے  جبکہ  ویکسینیشن سنٹرز کو اتوار کی بجائے جمعہ کو کھلا رکھنےکافیصلہ کیا  گیا ہے۔ 11 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہری واک ان ویکسی نیشن کروا سکیں گے، این سی او سی کا  ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹس کی تصدیق کے لیے جون کے آخر تک آئی ٹی طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ  این سی او سی کی جانب سے این پی آئیز کےحوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ہفتہ وار 2 روزہ پابندی ایک دن تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے، جمز میں ویکسی نیشن کروانے کے بعد ان ڈور سہولت استعمال کرنے کی اجازت ہوگی  جبکہ  مخصوص نان کنٹیکٹ سپورٹس پر پابندی ختم کرنے اورمزاروں پرعائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔