(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے ذہنی معذور افراد کا اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ذہنی معذور افراد کا بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔ ذہنی معذور افراد کا بینک اکاؤنٹ عدالت کے مقرر کردہ منیجر کے ذریعے کھولا جا سکے گا۔ سٹیٹ بینک نے ذہنی معذور ی کے شکار افراد کو اکاوؑنٹ کھولنے کی اجازت دے کر انہیں ایک اہم سہولت مہیا کی ہے۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ ذہنی معذور صارفین کے ایک نئے زمرے کے تحت بینک اکاؤنٹ کھولنے کے قابل ہو جائیں گے، جس کا نام ’ذہنی معذور فرد کا اکاؤنٹ‘ ہوگا، جسے اسٹیٹ بینک نے اے ایم ایل/ سی ایف ٹی/ سی پی ایف ضوابط میں متعارف کرایا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذہنی معذور افراد کو ذہنی صحت کے قابل اطلاق قوانین کے مطابق عدالت کے مقرر ہ منیجر کی مدد سے اکاؤنٹ کھولنے اور اسے برقرار رکھنے میں سہولت دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہ اسٹیٹ بینک پہلے بھی بینکاری صنعت کی مشاورت سے معذور افراد کے لیے بعض اقدامات کر چکا ہے۔ جس میں ان کی ملازمت کو خصوصی ترجیح دینا ، ان کی رسائی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانا، اور بینکوں کی برانچز میں ریمپ اور وھیل چیئر کی سہولتوں کی فراہمی شامل ہیں۔