عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

Eid ul Adha
کیپشن: Eid ul Adha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ماہر فلکیات نے عیدالاضحیٰ 20 جولائی کو  ہونے کی پیشگوئی کردی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں القصیم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے موسمیات کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ اس بار ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، 10 جولائی کو ذی الحج کا چاند نظر آئے گا اور 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا،  سعودی عرب میں 11 جولائی اتوار کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی جبکہ 20 جولائی 2021 بروز منگل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

 عید الاضحیٰ ہر سال قمری مہینے ذوالحج کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے، عید کی نماز کے بعد صاحب حیثیت مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئےاللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں،  جس کی وجہ سے اسے عید قرباں کہا جاتا ہے، حجاج قربانی کرنے کے بعد حج کے لیے پہنا گیا خصوصی لباس، احرام، اتار دیتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer