ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونانی فضائیہ کے ایف 16 جنگی طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی

یونانی فضائیہ کے ایف 16 جنگی طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یونانی فضائیہ کے ایف 16 جنگی طیارے میں دوران پرواز  آگ لگ گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق   یونانی جنگی طیارے کو  زاکنتھوس ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ترک میڈیا کے مطابق پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو  بحفاظت اتارا، پائلٹ خود بھی محفوظ رہا۔

حادثے کے بعد  یونان کے مصروف ترین سیاحتی ہوائی اڈوں میں سے ایک زاکنتھوس ائیرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔یونانی فضائیہ کے مطابق یہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور  اسے فنی خرابی پیدا ہونےکے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، پائلٹ محفوظ ہے اور اس کی حالت بہتر ہے، جب کہ واقعےکی وجوہات جاننےکے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق لینڈنگ سے قبل طیارے میں آگ لگنے کا انتباہ موصول ہوا تھا، اور رن وے پر اترتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائر فائٹرز اور ہوائی اڈے کے عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارہ اپنا لینڈنگ گیئر کھولے بغیر زمین پر اترا، جس کے باعث وہ رن وے پر درجنوں میٹر تک پھسلتا چلا گیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہےکہ طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ فائر فائٹرز  آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔