ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیبیا سے آئے 90 ڈی پورٹ افراد گرفتار

 لیبیا سے آئے 90 ڈی پورٹ افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:  ایف آئی اے گوجرانوالہ زون  نے  بڑی کارروائی کرتے ہوئے  گزشتہ ایک ماہ میں لیبیا سے دو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لائے گئے 90 ڈی پورٹ افراد گرفتار کیے ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے  گوجرانوالہ کے مطابق  90 میں سے 64 ڈی پورٹ افراد کو عدالت سے  10 سے 15 روز قید کی سزا ہوئی ہے۔ عدالت کے طرف سے فی 25 سے 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزاء بھی سنائی گئی۔  سزا یافتہ ڈی پورٹ افراد پر مجموعی طور پر 10 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوا ہے۔

گوجرانوالہ دیگر  ملزمان کے سمری ٹرائل جاری ہیں ۔گوجرانوالہ  لیبیا سے ڈپورٹ ہونے افراد کے نام پی سی ایل میں شامل کیے جا رہے ہیں۔  ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے یکم جنوری سے 8 جولائی 2026 تک 172 ملزمان کو مختلف مقدمات میں سزائیں دی گئیں ۔  مختلف مقدمات میں ملزمان کو 22 سال تک قید کی سزائیں، مجموعی جرمانہ 1 کروڑ 37 لاکھ 29 ہزار روپے عائد کیے ۔