ہوا میں اڑنے والی مچھلی کی ویڈیو نے دھوم مچادی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یگزکوٹیڈائی نامی لمبے پروں  والی خوبصورت مچھلی کی ہوا میں اڑتے ہوئے وڈیو بنا لی گئی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹوں پر ہر طرف اس اڑنے والی چھلی کے چرچے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق یگزکوٹیڈائی نامی مچھلی زمین پر چلنے، پانی میں تیرنے اور یہاں تک کہ ہوا میں اڑنے کی بھی قابل ذکر صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ سمندری مچھلیاں لمبے پنکھ نما پروں سکی مالک ہیں، جس کی وجہ سے وہ شکاری مچھلیوں سے بچنے کے لئے سمندر کے اندر سے نکل کر پرواز کر سکتی ہیں اور اپنی زندگی بچانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

 ویسٹ انڈیز کے جزیرے بارباڈوس کو اس اڑنے والی ایگزکوٹیڈائی مچھلیوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ ان منفرد مخلوقات کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ملک کی قومی علامتوں میں سے ایک ہیں۔ اڑنے والی مچھلیوں کے متعلق آثار قدیمہ اور فوسلز کے ماہرین کو کئی آثار بھی مل چکے ہیں جس سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ اڑنے والی مچھلیوں کا وجود  لاکھوں سال پرانا ہے، اڑنے والی مچھلی کا سب سے قدیم معروف فوسل، پوٹانیچتھس زنگیئنسس، تقریباً 235-242 ملین سال پہلے کے درمیانی ٹرائیسک دور سے تعلق رکھتا ہے۔

اڑنے والی مچھلیاں سمندروں کے مختلف حصوں میں پائی جاتی ہیں، خاص طور پر سکینڈےنیویائی اور گرم آبشاری علاقوں میں ان کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔