سچ بولنا اورسچ لکھنا وارث میر کی صحافی زندگی کا نچوڑہے،محسن نقوی

سچ بولنا اورسچ لکھنا وارث میر کی صحافی زندگی کا نچوڑہے،محسن نقوی
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسیک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہناہے کہ سچ بولنا اورسچ لکھنا وارث میر کی صحافی زندگی کا نچوڑہے۔وارث میر اچھے صحافی ہی نہیں بلکہ بے مثال استادبھی تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی پسندمصنف،صحافی اوراستاد وارث میر کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وارث میر نے حریت فکر کا علم اٹھا کر صحافت کی راہ متعین کی۔ وارث میر نے آزادی صحافت وافکارکیلئے اہل صحافت پر انمٹ نقوش مرتب کیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وارث میر نے حریت فکر کے لئے پابندیاں برداشت کر کے نو آمور صحافیوں کیلئے رائے حق متعین کی۔ آزادی صحافت و افکار آج بھی وارث میر کی حریت فکر کی دست نگر ہے۔ وارث میر آزادی افکار و صحافت پر لکھی ہوئی تحریروں کی وجہ سے آج بھی اہل ضمیر کے دلوں میں زندہ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وارث میرنے بے خوفی سے ظلم کے خلاف جنگ کی اور بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق کیلئے آخری سانس تک کھڑے رہے۔ وارث میر نے جبر کے دور میں بھی ثابت کردیا کہ سچائی اورصحافت لازم و ملزوم ہے۔ وارث میرکی سچائی کی گواہی آج بھی ان کی تحریریں دیتی ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پروفیسر وارث میرکی شعبہ صحافت اورجمہوریت کے لئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انصاف اور مساوات کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔