آرمی چیف جنرل عاصم منیر  پر قاتلانہ حملےکی مہم،وزیراعظم کی مذمت

Shahbaz Sharif condemns campaign against the Chief of Army Staff, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر  پر قاتلانہ حملےکی سوشل میڈیا پر مہم  پر شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے یوم سیاہ کے لیے بھی ایسے ہی ذہن سازی کی گئی تھی، 9 مئی کے منصوبہ ساز، سہولت کار  اور  ہینڈلرز کو  دو ٹوک پیغام ہے کہ ان کی ہر سازش کچل دیں گے۔

  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  آرمی چیف اور  فوج کے خلاف مذموم شر انگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، سازشی ذہن اور عناصر سیاسی و معاشی استحکام کے خلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہدا کےخلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی مہم ایک ہی منصوبےکی کڑی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔

 ان کا کہنا تھا کہ فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف میڈیا مہم آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتا، یہ میڈیا مہم سازش ہے جسے  پوری قوت سے  روکنا قانونی فرض ہے، قوم اس گھناؤنی سازش کو 9 مئی کی خانہ جنگی کی سازش کی طرح ناکام بنائےگی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مایوس عناصرکو بوکھلاہٹ  اور  مایوسی میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے، قوم اپنی فوج اور  اس کے سربراہ کے ساتھ کھڑی ہے۔