ویب ڈیسک: بلوچستان کابینہ کی جانب سے صوبے بھر میں عوام کیلئے الیکٹرک بائیکس اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21 واں اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی کابینہ نے وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں مواصلاتی اور تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر اظہارِ تشکر کیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ طلباء، ورکنگ ویمن اور سرکاری ملازمین کو 30 فیصد سبسڈی پر سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ عام شہریوں کو بھی آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
کابینہ کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق بینک فنانسنگ کے تحت اسکیم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔