سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 280.05 روپے سے کم ہوکر 280.02 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستاہوکر 281.05 روپےپر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 47 پیسے سستاہوکر 329.82 روپے، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے کمی کے بعد 379.95 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 77.22 روپے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 75.40 روپے کا ہوگیا۔