مری حادثہ، لاہور سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کی تدفین، ہر آنکھ اشکبار

Murree Incident Lahore People
کیپشن: Murree Incident
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سانحہ مری میں جاں بحق معروف اور ظفر اقبال کی آخری رسومات ادا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت، مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔

مرحومین کی میتیں آج صبح ایدھی ایمبولینس کے ذریعے گھر پہنچائی گئیں جس کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا، اظہار تعزیت کیلئے عزیز واقارب و اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد گھر پہنچی۔ مرحومین کی نماز جنازہ اکبر شہید قبرستان میں ادا کی گئی جس میں اہم سیاسی شخصیات سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، اسلم گل، چوہدری محمد یسین، لیگی رہنما علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، ارجاز چوہدری، احمد سلمان بلوچ اور ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

50 سالہ ظفر اقبال کوٹ لکھپت اکبر شہید روڈ کا رہائشی جمعرات کو دوست اشفاق اور برادری نسبتی معروف کے ہمراہ مری گیا۔ ظفر اقبال کے سوگواران میں 3 بچے اور بیوہ شامل ہے جبکہ ظفر اقبال ایک نجی کمپنی میں الیکٹریشن تھا۔ دونوں افراد سانحہ مری کا شکار ہوگئے۔ گھر میں جاں بحق ہونے کی اطلاع سنتے ہی کہرام برپا ہو گیا۔ظفر اقبال کے 19 سالہ صاحبزادے کا کہنا تھا کہ وہ گھر کے واحد کفیل تھے، آخری کال پر بتایا کہ رہنے کے لئے کمرے نہیں مل رہے، رات گاڑی میں ہی گزار رہے ہیں۔ 
لواحقین جہاں اپنے پیاروں سے بچھڑے پر غم سے نڈھال ہیں وہیں وہ حکومتی بروقت اقدامات نہ ہونے سے نالاں بھی نظر آتے ہیں جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔