ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے مسافروں کے لیے خوش خبری

ریلوے مسافروں کے لیے خوش خبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : ریلوے حکام کا لاہور سے کراچی دو طرفہ وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ، اعلیٰ حکام کی جانب سے ٹرین کی بحالی کیلئے بوگیوں کی فراہمی کی ہدایات جاری، مغلپورہ ورکشاپ میں بوگیوں کی تیاری کا عمل شروع کردیاگیا۔
 
تفصیلات  کے مطابق 26 بوگیاں تیار کی جائیں گی،ان میں10بزنس کلاس، 8اکانومی کلاس، 2 ڈائننگ کار، 2 بریک وین ، 2 لگیج وین اور 2پاور وین پر مشتمل ریک تیار کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مغلپورہ ورکشاپ انتظامیہ نے 31 جنوری تک ریک تیارکرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔جناح ایکسپریس کو فروری کے آغاز میں ٹریک پر لایا جائے گا۔جناح ایکسپریس 24مارچ 2020 کو کورونا وائرس کے باعث بند کی گئی تھی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer