شاہدرہ میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 2 بھینسیں ہلاک

 شاہدرہ میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 2 بھینسیں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) بیگم کوٹ بازار شاہدرہ میں بجلی کے کھمبے  سے کرنٹ لگنے سے دو بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔

بھینسوں کے مالک ملک ریاض کے مطابق بیگم کوٹ بازارشاہدرہ میں واقع کھمبے میں کئی روزقبل لیسکو کو کرنٹ کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، مگر لیسکو افسران و اہلکار کی جانب سے کھمبے کو چیک نہیں کیا گیا، ملک ریاض کے بقول آج صبح سات بجے اس کی بھینسیں باڑے سے نکلیں اور گزرتے ہوئے کھمبے سے چھو گئیں جس سے دونوں بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

ملک ریاض کے مطابق ہلاک ہونے والی بھینسوں کی مالیت ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ہے،   لیسکو نے اگر بروقت کھمبے کو چیک نہ کیا تو کوئی بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer