ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منظم اور جبری بھیک سنگین جرم ؛ تین سال تک قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ،بل منظور

منظم اور جبری بھیک سنگین جرم ؛ تین سال تک قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ،بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گداگری  قابل سزا سگین جرم قرار دیا گیا ۔ خیبر پختونخواہ میں بل  منظور کرلیا گیا ۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیر صدارت اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں وگرنسی/گداگری کنٹرول اینڈ ریہیبلیٹیشن بل کو صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مجوزہ نئے قانون کے مطابق منظم اور جبری بھیک کو قابلِ سزا سنگین جرم قرار دیتا ہے،بھیک کو پیشہ بنانے والوں اور مجبوری کے شکار افراد کے درمیان واضح فرق کرتا ہے۔بحالی مراکز، ہنرمندی اور روزگار کے مواقع کے ذریعے مستقل حل فراہم کرتا ہے۔ سادہ بھیک پر پہلی بار وارننگ یا بحالی مرکز بھیجنے / ایک ماہ قید و جرمانہ تجویز یت بار بار بھیک مانگنے پر ایک سال تک قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ۔ فراڈ، دھوکہ دہی اور جعلی معذوری پر ایک سے دو سال قید کی سزا دی جائے گی جبکہ منظم اور جبری بھیک میں ملوث عناصر کیلئے تین سال تک قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ 

بھیک مافیا کے سرغنوں اور سہولت کاروں کیلئے سخت ترین سزائیں شامل کی گئی ہیں ۔ خیبر پختونخوا ملک کا پہلا صوبہ بننے جا رہا ہے جو بھیک جیسے سنگین سماجی مسئلے کا جامع، پائیدار اور انسانی حل متعارف کرا رہا ہے۔