(ویب ڈیسک)ڈالر سستا تو سونا بھی سستا،ڈالرسستا ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کے دام گرگئے۔
ایک تولہ سونا 3300 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کے دام کم ہوکر 1 لاکھ 94 ہزار 700 روپے پر آگئے۔
دس گرام سونا 2829 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 66 ہزار 924 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 40 روپے کمی کے بعد 2130 روپے پر آگئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر اضافے سے 1882 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔