حرا مانی اور انوشے عباس کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Hira Mani Anusha Abbas Dance
کیپشن: Hira Mani Anusha Abbas Dance
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور اداکارہ انوشے عباس کی نئی ڈانس ویڈیو نے  سوشل میڈیا پرتہلکہ مچا دیا۔

ذرائع کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے موقع پر  اداکارہ حرا مانی اور اداکارہ انوشے عباس کو  ایک ڈانس کا چیلنج دیا جسے انہوں نے قبول کیا، دونوں اداکاراؤں نے اکھٹے پاکستانی گانے سانوں تے سوہنا تو لگدا ایں پر ڈانس  کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے،  مداحوں کی جانب سے حرا مانی اور انوشے عباس کے ڈانس کو بے حد پسند کیا جارہا ہے،اب تک 5 لاکھ سے زائد افراد ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب معروف اداکارہ حرا مانی ساڑھی کے ساتھ ٹی شرٹ پہن کر ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے پرتنقید کی زد میں آگئیں۔حرا مانی کی ٹی شرٹ اور ساڑھی کے ساتھ تصاویر کو ٹی وی چینل کے انسٹاگرام سمیت فیشن ہاﺅس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا، جہاں لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔لوگوں نے کمنٹس کیے کہ حرا مانی کو لباس پہننے کی سمجھ نہیں ہے، وہ کبھی بھی کسی طرح کا بھی لباس پہن لیتی ہیں تاہم ان کے چند مداحوں نے ان کے اس نئے فیشن پر ان کی تعریف بھی کی۔

Sughra Afzal

Content Writer