سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہوں میں اضافہ

سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں سر کاری ملا زموں کی تنخواہیں بڑھانے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلا س میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اجلاس میں وز یراعظم عمران خان کو کورونا وبا اور ویکسی نیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ویکسین بلا تفریق لگائی جائے گی۔ انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی بھی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق گریڈ ایک تا 16 کے 3 لاکھ 70 ہزار ملازموں کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا، صوبائی اداروں کے ملازموں کی تنخواہوں کے معاملات صوبوں کو خود دیکھنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں تنخواہوں کے معاملے پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے بریفنگ دی۔کابینہ اجلاس میں مختلف اداروں کے سی ای اوز اور سربراہوں کی خالی پوسٹس کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں سی ای او اور سربراہوں کی 80 پوسٹیں خالی ہیں۔

وزیراعظم نے پوسٹیں خالی ہونے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ سیکریٹری کی سرزنش کی۔ انہوں نے کہا کہ سربراہوں کی پوسٹیں کیوں خالی ہیں، ذمہ دار کا تعین کریں جبکہ اسلام آباد میں میٹرو بس سروس منصوبے کے بارے میں بریفنگ آئندہ اجلاس تک موخر کردی گئی۔