(فاران یامین) سٹی 42 کے مرحوم کیمرہ مین رضوان ملک کی رسم قل ادا کردی گئی، جس میں دوست احباب ،رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
سٹی 42 کے مرحوم کیمرہ مین رضوان ملک کی رسم قل کوٹ خواجہ سعید میں اُن کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی،جس میں شہباز ملک، شہزاد ملک، اعجاز ملک، ملک معراج الدین، ملک اشفاق، ملک رمضان، ملک ممتاز، ملک یوسف، ملک سراج الدین، ملک سہیل، محمد حسین، ملک سیف، سنیئر صحافی گوہر بٹ، افضل افتخار، ملک طارق، ملک عنایت، ملک ماجد، ملک عابد، ملک ظاہر تاج، سرور ملک، انس تاج، صائم تاج، ملک نواز، ملک فیاض، ملک اعظم، ملک حمید، ملک مختار، محمد حسین، افضل، ملک سردار، ملک نذیر، ملک ذوہیب، سنیئر کیمرہ مین سٹی فورٹی ٹو زاہد شفیع، شعیب صفدر، عباس بٹ، سنیئر کیمرہ مین سٹی فورٹی ٹو یاور بھٹی سمیت دوست احباب رشتہ داروں نے شرکت کی۔
رسم قل میں نعت خواں محمد ارشد اور زاہد مبارک چشتی نے بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کئے، مولانا اویس قادری نے مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے دعا کروائی۔