(قیصرکھوکھر) وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکشین کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ 21 کے محمد سلیم چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات کر دیئے گئے، محمد سلیم اس سے قبل کے پی کے میں ہی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ گریڈ 22 کے نوید کامران بلوچ کوچیف سیکرٹری کے پی کے کےعہدے سے ہٹا دیا گیا، نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کےمطہر نیاز رانا کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر لگایا گیا ہے، مطہر نیازاس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار تھے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے خواجہ داؤد احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں، خواجہ داؤد احمد پہلےچیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات تھے۔