اداکارہ میگھا اور گلوکارہ عینی طاہرہ کی دوستی رشتے داری میں بدل گئی


(زین مدنی)معروف  اداکارہ میگھا کے بھانجے حارث کا نکاح اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہرہ کی بیٹی سے ہوگیا۔ رسم حنا کی تقریب 16 فروری اور ولیمہ 21 فروری کو لاہور میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ میگھا اور اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ کی دوستی رشتے داری میں بدل گئی۔ میگھا کے بھانجے حارث کا نکاح بادشاہی مسجد میں اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ کی بیٹی روما سے ہوا، جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ نے شرکت کی۔روما اور حارث کا نکاح بادشاہی مسجد کے خطیب نے پڑھایا۔

اس موقع پر میگھا کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی خوشی میں  جلد تقریب کا اہتمام کریں گی۔