ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی  انگلینڈ کے وزرا کے ساتھ مجرموں کی حوالگی پر اہم بات چیت

Mohsin Naqvi, City42, British Home Minister, ایلکس نورس extradition, ,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  وزیر داخلہ محسن نقوی  کے انگلینڈ وزٹ کے دوران انگلینڈ کے وزیر  داخلہ ایلکس نورس اور  نائب وزیر خارجہ برائے پاکستان و  افغانستان ہمیش فالکنر سے ان کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں مجرموں کی حوالگی اور انسداد منشیات کے لئے مؤثر تعاون پر فوکس کیا گیا۔

اسلام آباد مین ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

پاکستان اور برطانیہ کے وزارا نے  انسداد منشیات اور مجرموں کی حوالگی کے بارے  میں بات چیت پر زیادہ توجہ دی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو  ہوئی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان ور انگلینڈ  کے دوستانہ  تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور  انگلینڈ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ و علاقائی امور پر مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔