دوران ملازمت وفات پانے والے اساتذہ کے لواحقین کے لئے پریشان کن خبر

teacher,relitives,Punjab government,funds,City42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)لیو انکیشمینٹ اور دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے لواحقین 6 ارب روپے کی مالی امداد سے  تاحال محروم ہیں۔

 پنجاب حکومت تاحال محکمہ سکول ایجوکیشن کو فنڈ فراہم نہ کرسکی ،سکول ایجوکیشن میں اساتذہ کے سینکڑوں کیسز التوا کا شکار ہیں،ذرائع  کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی پر وفات پانے والے بیشتر سرکاری اساتذہ کے خاندانوں کی مالی امداد  بھی نہیں ہو پارہی ،فنڈز کی عدم ادائیگیاں نہ ہونے وجہ ایجوکیشن اتھارٹیز کے صوبائی مالیاتی شئیر میں ترامیم نہ ہونا ہے، لیو انکیشمینٹ کی مد میں 2 ارب 50 کروڑ  روپے سے زائد کا فنڈ درکار ہے۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ  فنڈ کے حصول کیلئے متعدد بار حکومت کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن اس پر شنوائی نہیں ہو پارہی۔