ریسکیو سٹیشن اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی بحالی کا فیصلہ

mining department rescue system
کیپشن: mining department rescue system
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ریسکیو سٹیشن اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی بحالی کا فیصلہ، سیکرٹری معدنیات نے تمام ترقیاتی سکیمز پر کام کی رفتار میں تیزی لانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

 سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری عاتکہ عمار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی سکیمز پر عمل درآمد کاجاٸزہ لیا گیا، محکمہ کی مکمل ڈیجٹلائزیشن اور رائلٹی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کان کنان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ  نظام کو ڈیجٹلائزکرنے کا منصوبہ بھی زیر بحث آیا، اس موقع پر سیکرٹری نے ہدایات دیں کہ تمام سکیمز میں شفافیت کو اولیت دی جائے۔