منی لانڈرنگ کیس: جیکلین فرنانڈیز سے10 گھنٹے تک تفتیش

Jacqueline Fernandez
کیپشن: Jacqueline Fernandez
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو  200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس  میں  10 گھنٹے تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ  جیکلین فرنانڈیز کی تفتیش انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ محکمہ نے کی۔ ملزموں میں کنمان سکیش چندراشیکھر اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔جیکلین فرنانڈیز  کی صبح 11 بجے تفتیشی ادارے آمد ہوئی تھی جو ساڑھے 9 بجے تک جاری رہی۔ اس سے قبل اداکارہ ادارے کی جانب سے پچھلی 3 پیشیوں کو بھی نظرانداز کرچکی ہیں۔تفتیشی  افسر کاکہنا ہے کہ جیکلین فرنانڈیز بھی ان افراد میں سے ہیں جنہوں نے اس منی لانڈرنگ سے  کافی نفع حاصل کیا ہے۔

 خیال رہے کہ 5 دسمبر کو بھارتی اداکارہ جیکلین فرنانڈیز  کو ممبئی ائیرپورٹ پر روکا گیا تھا جب وہ دبئی جا رہی تھیں۔