دوست کےگھرسےپیسےبٹورنےوالا ملزم پولیس کے شکنجے میں

crime increase in lahore
کیپشن: crime increase in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : اقبال ٹاؤن پولیس کی کارروائیاں،پولیس کا نام استعمال کرکے دوست کے گھر سے پیسے بٹورنے والا ملزم جنید گرفتار کر لیا۔
 پولیس کے مطابق شہری وقاص کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم جنید کو گرفتار کیا،اقبال ٹاؤن پولیس مدعی مقدمہ سید وقاص کو تھانہ تفتیش کیلئے لائی،جنید نے دوست کےگھر والوں سے وقاص کو پولیس سے چھڑوانے کیلئے کہہ کر 60 ہزار بٹور لئیے،اقبال ٹاؤن پولیس نے تفتیش کے بعد شہری کو چھوڑ دیا۔شہری گھر پنہچا تو اسے دوست کی کارستانی کا علم ہوا۔۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب مناواں پولیس  نے   شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 3 ملز موں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان میں ملک عابد، شہباز اور منیر حسین شامل ہیں، ملزمان کی ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، ملزمان کے قبضہ 2 آٹو میٹک رائفلیں، پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔