قومی کرکٹرز کو آزادی مل گئی

قومی کرکٹرز کو آزادی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 آکلینڈ : قومی کرکٹرز کو آزادی مل گئی ۔ نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کی 14 روزہ آئیسولیشن کے ختم ہونے پر کوئنز ٹاون پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز  آزاد فضا میں چہل قدمی  کر کے خوش ہوگئے۔

View this post on Instagram

A post shared by MH (@m_hafeez8)

 تفصیلات کے مطابق   پاکستان ٹیم کے سینئر کرکٹرز اظہر علی اور محمد حفیظ نے کوئنز ٹاؤن کے ساحل پر واک کی اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے تصویریں شیئر کیں۔ اظہر علی اور محمد حفیظ نے خوبصورت نظارے دیکھے۔

  

View this post on Instagram

A post shared by Azhar Ali (@azharali79_)

  اظہر علی نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ تبصرہ کیا کہ صحت مند رہنے کیلئے صبح سویرے کی واک سے بہتر کوئی اور عمل نہیں۔

کوئنز ٹاؤن پہنچنے کے بعد پاکستانی سکواڈ نے ٹریننگ شروع کردی، ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی تین گھنٹے تک نیٹ پریکٹس کی۔

  

 خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز کرائسٹ چرچ میں 14 روزہ آئیسولیشن کے بعد کل کوئنز ٹاؤن پہنچے تھے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer