وسیم خان نے دورہ آسٹریلیا سے وطن واپسی پرخاموشی توڑ دی

وسیم خان نے دورہ آسٹریلیا سے وطن واپسی پرخاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں کہ دورہ آسٹریلیا کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے، ہوم سیریز اپنے ملک میں ہی کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے آسٹریلیا سے وطن واپسی کے بعد خاموشی توڑ دی، میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ 2022 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو کی بجائے تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ فیوچر ٹور پروگرام میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی ہوں گے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر بالکل بے بنیاد ہے کہ ان کے پاس بے پناہ اختیارات ہیں، بورڈ میں تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

مصباح الحق کے اختیارات کے حوالے سے وسیم خان کا کہنا تھا کہ پہلے سال میں چیزیں ٹھیک نہیں ہوتیں، بہتری کے لیے تین سال لگیں گے۔ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ کرکٹ کی بہتری کے لیے پی سی بی میں تبدیلیاں آئندہ بھی ہوتی رہیں گی۔