ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحان یامین)لاہورایک بارپھر سموگ کی لپیٹ میں آگیا،ایئرکوالٹی انڈس 287 ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،شہرمیں صبح سے ہی سموگ کا راج رہا،جس کےباعث دنیا بھر میں لاہور آلودگی کے حساب سے تیسرے نمبر پرآگیا،میاں میر اور زمان پارک میں ایئر کوالٹی انڈیکس سب سےزیادہ 478 ریکارڈ کیا گیا۔

 پنجاب اسمبلی میں 442،گلبرگ قذافی اسٹیڈیم میں 419،ایف سی کالج میں 392،گڑھی شاہو میں 353 اور دھرم پورہ میں یہ شرح 366 ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات اور جمعہ کوشہر میں بارش کا امکان ہے جس سے آلودگی کی شرح میں کمی واقع ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer