ثمرہ فاطمہ:محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر سینٹرل زون مدثر حسن کی ہدایت پر لاہور میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں ہونے والی کارروائی کے دوران فلیپ شیل ٹرٹل کی آن لائن تجارت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے نایاب انڈین فلیپ شیل ٹرٹل برآمد ہوا، جس پر باغبانپورہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری کارروائی تحصیل لاہور کینٹ میں کی گئی، جہاں جنگلی پرندوں کے ایک نیٹر کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ملزم کے خلاف تھانہ برکی ہڈیارہ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔