ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باٹا پور: زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 باٹا پور: زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرارخان: باٹا پور کے علاقہ میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کا مبینہ مقابلہ،  زیر حراست ملزم علی حسن ہلاک ہو گیا ۔

 پولیس کے مطابق ملزم علی حسن ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے 53 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا ۔

زیر حراست ملزم کو مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے باٹا پور لے جایا گیا، جہاں اسکے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ کی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا اورحملہ آور فرار ہو گئے ۔ لاش مردہ خانے منتقل کر کے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔