ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

46 پولیس اہلکاروں کو متعلقہ اضلاع واپس بھجوا دیا 

46 پولیس اہلکاروں کو متعلقہ اضلاع واپس بھجوا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : پنجاب پولیس کے46سب انسپکٹرز،اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکومتعلقہ اضلاع میں واپس بھجوادیا ۔ 7 روز میں نئی جگہوں پر رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
پنجاب پولیس کے46سب انسپکٹرزاوراسسٹنٹ سب انسپکٹرزکومتعلقہ اضلاع میں واپس بھجوادیا گیا۔مراسلے کےمطابق ایس آئی اور اے ایس آئیز پی ایچ پی،سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ،پولیس ٹریننگ سکولز سمیت دیگردفاتر میں تعینات تھے۔۔وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

واپس متعلقہ یونٹس میں جانے والوں میں اے ایس آئی ساجد بشیر،ذوالفقار علی،ساجد محمود ،شفقت عرفان،غیور عباس،ریاض حسین سمیت دیگر شامل ہیں ۔سب انسپکٹرز میں عابد قیوم،شیراز،حب دار حسین،محمد یوسف،بشیراحمد عزت خان،محمد یاسین،شہزاد اسلم سمیت دیگر شامل ہیں ۔متعلقہ اضلاع میں واپس جانے والے ایس آئیز اور اے ایس آئیز کو سات یوم میں نئی جگہوں پر رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔