خاتون کی زندگی خراب کرنےپرڈولی عدالت طلب

خاتون کی زندگی خراب کرنےپرڈولی عدالت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خاتون کے نئے بال لگانےکی بجاے پرانے بال بھی خراب کر دینے پر رحمان گارڈن ٹاؤن کی رہائشی خاتون مدیحہ نور کی درخواست پرعدالت نے ڈولی ہیر سیلون ایم ایم عالم روڈ گلبرگ تھرڈ کی مالک کو4ستمبر کو طلب کر لیا۔
 تفصیلات کے مطابق صارف عدالت میں رحمٰن گارڈن کی مدیحہ نور نے ڈولی ہیر سیلون ایم ایم عالم روڈ گلبرگ تھرڈ کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعوے کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں متاثرہ خاتون مدیحہ کےوکیل رانا احسن اقبال نے خاتون کوپیش کرکے ان کا بیان ریکارڈ کرایا اورمؤقف اختیار کیا کہ اس نےہیر سیلون پر نئے بال لگوانے کے لیے رابطہ کیا اس سے وعدہ کیا گیا کہ وہ بال باہر سے منگوا کر لگائے گی بات طے پانے پر جب خاتون بال لگانے بیٹھی تو سیلون کی بیوٹیشن نے بال لگاتے ہوے اس کے پرانے بال بھی خراب کر دیئےجو بےڈھنگے ہو گئے اس نے احتجاج کیا تو اس کو سیلون سے نکال دیا

اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے استدعا ہے کہ اسے ایک کروڑ ہرجانہ دلوایا جائے عدالت کے جج محمد وسیم افضل میاں نے دعوے پر سماعت چار ستمبر تک ملتوی کرتے ہوے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔