ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایران امریکہ مذاکرات؛سیکیورٹی ہائی الرٹ، حساس علاقوں میں گھیراؤ

 ایران امریکہ مذاکرات؛سیکیورٹی ہائی الرٹ، حساس علاقوں میں گھیراؤ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:  اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ۔
 ایران امریکہ مذاکرات کے تناظر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، حساس علاقوں میں گھیراؤشروع کردیا ۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی، نگرانی کا دائرہ وسیع کردیا ۔
 شمّاس کالونی، مہر آبادی، کھنہ، بارہ کہو میں سیکیورٹی فورسز متحرک ہوگئیں ۔  بری امام کے اطراف سخت چیکنگ، نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔
 راولپنڈی کے صادق آباد اور ڈھوک کالا خان میں کومبنگ آپریشن جاری ہے ۔  کوہاٹی بازار اور اصغر مال روڈ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ 
 ریلوے کیرج فیکٹری ایریا میں مشترکہ کارروائیاں، علاقے سیل کردیے ۔  کلر سیداں، مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں بھی آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔
 پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس ادارے ایکشن میں آگئے ۔ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں، چیکنگ سخت کردی۔  رہائشیوں کا ڈیٹا چیک، انٹیلیجنس بیسڈ اسکریننگ تیز کردی ۔ 
 حکام کی اپیل: شہری تعاون کریں، سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔