سٹی 42: لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کو ہراساں اور چھیڑ چھاڑ کرنیوالا ملزم گرفتارکرلیا ۔
گھر کے مالک نے ملزم کو گھر میں پردوں کا کام کرنے کیلئے بلایا ہوا تھا۔اہلخانہ کام کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے جس کے باعث ملازمہ گھر اکیلی تھی۔
ملزم نے مالکان کی غیر موجودگی میں متاثرہ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی۔
لڑکی کے شور کرنے پر ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ملزم تنویر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، جینڈر سیل کے حوالے کردیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App