ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں نے کتنا نقصان پہنچایا؟ پی ڈی ایم اے کی تفصیلی رپورٹ جاری

بارشوں نے کتنا نقصان پہنچایا؟ پی ڈی ایم اے کی تفصیلی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حالیہ بارشوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، جہاں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 12 بچے اور 7 مرد شامل ہیں، جبکہ 17 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق حالیہ بارشوں نے زراعت کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ مزید برآں 15 اضلاع میں مجموعی طور پر 167 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ژالہ باری اور سیلابی صورتحال کے باعث سب سے زیادہ نقصان ضلع کچھی میں ہوا ہے، جہاں فصلوں اور املاک کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے۔