ارشاد قریشی : اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کے معاملے پر سیکورٹی سخت کرتے ہوئےجڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس محدود کردی گئی۔
میٹروبس اتھارٹی کے مطابق میٹروبس سروس اب صرف صدر اسٹیشن سے پمز تک فعال رہے گی، جبکہ پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس معطل کر دی گئی ہے۔
میٹروبس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق کیے گئے ہیں تاکہ دارالحکومت میں سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔
شہریوں کو اس دوران سفر میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔