(فاران یامین) میکلورڈ روڈ کے قریب گھر میں آتشزدگی کا واقعہ،باپ بیٹی جھلس گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، آگ گھر کی بالائی منزل پر لگی،آتشزدگی سے دو افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریسکیو کی 06 ایمرجنسی وہیکلز نے آپریشن میں حصہ لیا،آتشزدگی کا واقعہ گھر میں پیش آیا،،زخمی افراد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی افراد میں13 سالہ بچی ملائکہ اکبر اور اکبر حسین شامل ہے،دونوں باپ بیٹی 30 سے 40 فیصد جھلس گئے۔فائر کنٹرول کی جانب سے آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔