ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی  بوہری برادری آج عیدالفطرجوش وخروش سے منارہی ہے۔

 کراچی میں  بوہری برادری کی جانب سے صدر کی طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

 نماز عید کے موقع پر طاہری مسجد کے باہر اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس اور رینجرز اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات تھے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے، دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے وہاں عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔