(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی ۔
تفصیلات کےمطابق حالیہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس اور سابقہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا موازنہ کیا جا رہا ہے ، حالیہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کا مکمل اور تفصیلی جائزہ لیا گیا ، اجلاس کے موقع پر پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے کردار کی تعریف کی گئی اور افواج کے غیرسیاسی کردار کو بھی سراہا گیا۔
ٹھیک ایک سال قبل منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس نے عسکری قیادت کو مبینہ طور پر متنازعہ بنایا، قومی سلامتی کمیٹی کے فورم کو اپنے سیاسی بیانیے کو تقویت بخشنے کے لئے سابقہ وزیراعظم نے استعمال کیا ،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ سابقہ فوجی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کے لئے استعمال ہوا،اس سب کےبعد ہر کوئی ایک ہی سوال سوچ رہا ہے اور وہ یہ کہ کیا عمران خان دوبارہ ایسی سنگین غلطی سے پرہیز کرنے کی گارنٹی دے سکتے ہیں؟۔