(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے امپائرنگ پینل کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز علی نقوی اور کرس براڈ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے 7 مئی تک ٹی 20 انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں میچ ریفریز ہوں گے۔
علی نقوی لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پانچ ٹی20 میچز میں میچ ریفری ہوں گے جس میں احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض میدان میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
???? Umpire and match referee appointments for #PAKvNZ series ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 9, 2023
More details ➡️ https://t.co/9abNozYvIy#CricketMubarak pic.twitter.com/EgZ4gsl5BN
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری کے رکن کرس براڈ 14 سال میں پہلی بار راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچوں کی امپائرنگ کیلئے پاکستان آئیں گے۔
پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلئے احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، لینگٹن روسرے، جوئل ولسن، راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔