شوگر سکینڈل کیس،شہزاد اکبر نے وزیراعظم کو اہم معلومات پیش کردیں

شوگر سکینڈل کیس،شہزاد اکبر نے وزیراعظم کو اہم معلومات پیش کردیں
کیپشن: jahangir tareen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)جہانگیر ترین اورشوگر مافیا کے خلاف کیسز پروزیر اعظم عمران خان کو معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بریفنگ دی۔24 فورنیوز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔وزیراعظم نے کہا کیس بن گیا،اب آپ نے جرم ثابت کرنا ہے۔کیس میں انصاف ہوتاہوانظرآناچاہیے۔

تفصیلات کےمطابق جہانگیر ترین اورشوگر مافیا کے خلاف کیسز  پروزیر اعظم عمران خان کو معاون خصوصی شہزاد اکبر  نےبریفنگ دی،24 فورنیوز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا،اجلاس میں وزیراعظم کو شہزاد اکبر کی جانب سے شوگر مافیا کے نیٹ ورک سے حاصل شدہ معلومات پیش کی گئیں،شوگر مافیا کے مختلف واٹس ایپ گروپوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ بھی پیش کیا گیا
جہانگیر ترین گروپ کے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ پیپر دئیےگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر کو کہا کہ کیس بن گیا، ایف آئی آر کٹ گئی، جرم ثابت کرنا ہے آپ نے اب،کیس میں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ کوئی سفارش ہو اور کسی کو سہولت مل جائے،شوگر سکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے واضح کردیا کہ ریاست مدینہ میں قانون سب کے لیے برابر ہے۔ریاست مدینہ کو عملی جامہ پہنائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ قانون سب کے لئے ایک ہے کوئی قانون سے بالا تر نہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سمیت سب قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، نئے پاکستان میں قانون کی بالا دستی ہوگی۔ 

یاد رہے کہ  ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق علی ترین نےوالدسےملکر شیئر ہولڈرزکیساتھ فراڈ کیا، ایف آئی اے نے سوال نامہ بھی بھجوا دیا، پوچھا گیا کہ آپ نے گنےکےکاروبارکوخودسےطےکردہ قیمت4.85ارب روپےمیں بیچا،اس ٹرانزکشن سے آپ کے خاندان کو شیئر ہولڈ کی قیمت پر فائدہ ہوا۔ ایف آئی اے نےعلی ترین کو 5 سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی جس میں پوچھا گیا کہ ان کے گروہ جےکےایف ایس ایل نے چینی کے کاروبار کو کیوں بیچا؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer