سندر انڈسٹریل سٹیٹ :فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

fire in factory
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل سٹیٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر بالآخر کئی گھنٹوں کی سرتوڑ کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا آپ پر قابو پانے کے لئے، فائر اینڈ ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔
 تفصیلات کے مطابق آگ فیکٹری میں موجود کیمیکل میں لگی تھی، کیمیکل کیوجہ سے آگ اور دھواں شدید تھا، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر کر آپریشن شروع کر دیا تھا۔ آگ لگنے کے واقعے کے بعد اہالیان علاقہ سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ شدید دھویں سے دور رہیں۔
 ریسکیو ترجمان کے مطابق کیمیکل پرنٹنگ اینڈ پینٹنگ انڈسٹری میں استعمال ہوتا ہے،فائر فائٹرز آگ بجھانے کیلئے مخصوص فوم استعمال کیا گیا مزید نقصان سے بچنے کے لئے اردگرد کی فیکٹریوں کو خالی کروا لیا گیا تھا،کیمیکل کی وجہ سے آگ اور دھواں شدید تھا۔ آگ لگنے سے تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔